سمندرطوفان میں مزید شدت، کراچی سے فاصلہ کم رہ گیا

640

کراچی: بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بیپر جوئے مزید شدت کے بعد severe cyclone strom میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے متعلق بدھ کو تیسرا الرٹ جاری کیا جس کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود طوفان بیپر جوئے مزید شدت کے بعد severe cyclone strom میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بیپر جوئے کا رخ مسلسل شمال کی سمت رہا، طوفان کا فاصلہ کراچی سے مزید کم ہوگیا، بدھ کی دوپہر فاصلہ 1340 کلومیٹر ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے گرد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان بیپر جوئے سے کسی پاکستانی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تمام صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔