مہمانوں سے جلد مانوس ہو جانیوالی بلیوں کا دل چسپ میوزیم

495

تہران: ایران میں بلیوں کا ایک دل چسپ میوزیم بنایا گیا ہے، جو کہ مہمانوں کے ساتھ جلد ہی مانوس ہو جاتی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق رضاکاروں کی ذاتی کوشش کے نتیجے میں قائم ہونے والے میوزیم میں تقریباً 30 بلیاں ہیں، جو آنے والے مہمانوں کے ساتھ جلد ہی گھل مل جاتی ہیں۔

منفرد میوزیم میں موجود سب سے مشہور بلیوں میں شہرزاد، فرخ، شاپور اور شیرین شامل ہیں جو 23 منزلہ کیفے میوزیم میں گھومتی پھرتی رہتی ہیں۔

میوزیم نما کیفے میں ایران، کے علاوہ جنوبی کوریا، یوکرین اور گنی کی بلیاں بھی موجود ہیں۔ جگہ جگہ بلی کی تصاویر، خاکے اور یہاں تک کہ بلی کی شکل والی مہریں اور اسٹیمپ بھی بنائی گئی ہیں۔

بلیوں کے اس دلچسپ میوزیم میں ان کی نایاب تصاویر اور پینٹنگ بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ بالخصوص ایرانی منی ایچر آرٹ میں بلیوں کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔