قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

1544

سنو! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے سْن رکھو! اللہ کا وعدہ سچّا ہے مگر اکثر انسان جانتے نہیں ہیں۔ وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے۔ لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آ گئی ہے یہ وہ چیز ہے جو دلوں کے امراض کی شفا ہے اور جو اسے قبول کر لیں ان کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے۔ اے نبیؐ، کہو کہ ’’یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے، یہ اْن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں‘‘۔ (سورۃ یونس:55تا58)

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح و شام ان کلمات کو پڑھنا ترک نہیں کرتے تھے: اَللّٰہْمَّ اِنِّی اَساَلْکَ العَافِیَہَ فِی الدّْنیَا وَالآخِرَۃِ، اللّٰہْمَّ اِنِّی اَساَلْکَ العَفوَ وَالعَافِیَہَ فِی دِینِی وَدْنیَایَ وَاَہلِی وَمَالِی، اللّٰہْمَّ استْر عَورَاتِی وَآمِن رَوعَاتِی، اللّٰہْمَّ احفَظنِی مِن بَینِ یَدَیَّ وَمِن خَلفِی وَعَن یَمِینِی وَعَن شِمَالِی وَمِن فَوقِی، وَاَعْوذْ بِعَظَمَتِکَ اَن اْغتَالَ مِن تَحتِی
(مسند احمد)