ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

433
decline

کراچی:اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 300 روپے پر آگیا جبکہ قیمت خرید 297 روپے ہوگئی۔

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہوکر 286 روپے 70پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 150 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی سطح پر عبور کر گیا۔