گلگت بلتستان کے اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی فراہم کی جائیگی

461

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بڑے تحفہ کا اعلان کردیا، جہاں  130 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گلگت بلتستان کے 130 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی جولائی تک مہیا کردی جائے گی۔ دیامیر کے 16 جب کہ استور کے 14 اسکولوں کو اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔

گلگت ڈویژن میں 49 اسکولوں کو اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی دی جائے گی۔ گلگت کے 13غذر کے 15 ہنزا کے 8 جب کہ نگر کے 13 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز بنائے جائیں گے۔

بلتستان ڈویژن کے 51 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی جن میں اسکردو کے 18, کھرمنگ کے 5،شگرکے13 جب کہ گانچھے کے 15 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز ٹیکنالوجی دی جائے گی۔