سراج الحق کل پری بجٹ سیمینار کی صدارت کریں گے

600

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق بدھ کو لاہور میں پری بجٹ سیمینار کی صدارت کریں گے، جس میں مختلف معاشی ماہرین شرکت کریں گے اور تجاویز دیں گے۔

سیمینار کا اہتمام جماعت اسلامی کی جانب سے کیا گیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق دیگر مقررین میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری، سابق نائب صدر لاہور چیمبر سید محمود غزنوی، ماہرین معاشیات آصف بیگ مرزا، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر شاہدہ وزارت، مرزا منور حسن، عبدالرشید مرزا، ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس حاجی ریاض الحسن اور اعجاز تنویر شامل ہیں۔