شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سےکل ملاقات کروں گا،اور ان سے رہنما ئی حاصل کروں گا۔
رہنما تحریک انصاف کا اپنی دوبارہ گرفتاری کےحوالے سے کہناتھا کہ عدالتی حکم کےبعدمیری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، میں توقید تنہائی میں تھا کسے اُکسا سکتا تھا۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
تحریک انصا ف کے وائس چیئرمین کا قانونی ٹیم کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دن رات میرے کیس کی پیروی کی،قیدکےدوران میرےبچوں نےبہت ساتھ دیا،بچوں نےکہاہماری وجہ سےکسی دباؤمیں نہیں آنا۔
تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرفتاربےگناہ کارکنوں کی رہائی کیلئےکوشش کروں گا۔