فیصل آباد کا بھکاری  3 کروڑ کا مالک نکلا

500

فیصل آباد: فیصل آباد میں چک نمبر   103گ ب  کا رہائشی بھکاری 3کروڑ روپے کا مالک نکلا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ  لیے۔

عدالت میں سوال اٹھا کہ یہ بھکاری ہے اس کے پاس 7 لاکھ روپے کہاں سے آئے؟، جس پر  بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بینک میں ظاہر کروا کر سب کو حیران کردیا۔

بھکاری کا کہنا تھا کہ 25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بینک میں جمع کرواتا ہوں۔عدالت نے بھکاری کے 7لاکھ ہڑپ کرنے پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔