پی ٹی آئی حصوں میں بٹ سکتی ہے، رانا ثنا

373
پی ٹی آئی حصوں میں بٹ سکتی ہے، رانا ثنا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 2یا 3حصوں میں بٹ سکتی ہے۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک حصہ پیپلز پارٹی میں جائے گا کیوں کہ ان کے پاس گنجائش ہے، دوسرا حصہ جہانگیرترین کے پاس اور تیسرا حصہ پی ٹی آئی میں ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کا تھا لیکن 9 مئی کے بعد حالات بدل گئے۔