مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

424
My prime minister

لاہور: ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے کرپشن اور منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ رشوت ستانی اور منی لانڈنگ کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر اربوں روپے کی کرپشن کی۔ انہوں نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

متن مقدمہ کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات میں اثرورسوخ کے ذریعے کرپشن کی۔ مونس الٰہی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مین عامر سہیل کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کروائیں۔