سنجے منجریکر نے حارث رﺅف کو عالمی کرکٹ کا بہترین ڈیتھ بالر قرار دیدیا

503

نئی دہلی:سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف کو موجودہ دور میں عالمی کرکٹ کا بہترین ڈیتھ بالر قرار دیدیا،کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی اور سنجے منجریکر کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں کھیل رہے ہوتے تو حارث رﺅف ہر فرنچائز کی پریمیم چوائس ہوتے۔

انہوں نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ پاکستان کے فاسٹ بالنگ گروپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رﺅف اور احسان اللہ جیسے کرکٹرز موجود ہیں۔

بیٹنگ کے حوالے سے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ بلے بازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کیلئے دلچسپ انتخاب ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ رضوان اینکر پلئیر نہیں کیونکہ وہ اور بابراعظم جب ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی پک ہوتے، پاکستان کے پاس شاداب، بابراعظم، رضوان اور شاہین جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔