فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

306
gold price

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 1964 ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 100 روپے اور 85.74 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جب کہ قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔