فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر 8 جون کو نیب طلب

631
فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر 8 جون کو نیب طلب

اسلام آباد: نیب نے فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا ، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے نام 117بینک اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ۔

ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظر عام پر آگئے ، بینک اکاؤنٹس میں بزدار حکومت میں ساڑھے 4ارب روپے کی میبنہ ٹرانزیکشن کا انکشاف کیا گیا ، دونوں ملزمان کے نام مجموعی طو پرڈیڑھ ارب مالیت کی جائیداد بھی پائی گئیں ، 2021ءمیں ملزمہ فرحت شہزادی نے ایف بی آر کو کل 97کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کیے تھے ، فرحت شہزادی اور شوہر کی ملکت 10کمپنیز کا بھی پتہ لگایا گیا جو مبینہ مالی لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہیں ۔

تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیک نے فرح گوگی کیلئے کام کرنے والے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ، کیش بوائے نے مجموعی طو رپر 860ملین کی کیش ٹرانزیکشن کا اعتراف کیا اور شواہد نیب نے حاصل کرلئے۔

ریکارد کے مطابق 50کروڑ وائٹ کرائے ، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے اثاثہ جات میں 3سال کے دوران مبینہ طور پر 420فیصد اضافہ ریکارد کیا گیا۔ ملزمان نے 2018سء2021ءکے دوران ایک ارب سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں ، نیب تحقیقات میں احسن جمیل اور فرحت شہزادی کے نام 19گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں،نیب نوٹس میں ملزمان کو 8جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔