کراچی: گرفتار بلدیاتی نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن لانے کے پروڈکشن آرڈرز جاری

483

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو بلدیاتی کونسلز کے سربراہان کے الیکشن کے دن گرفتار بلدیاتی نمائندوں کو پولنگ اسٹیشنز لانے کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے سربراہان کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 15 جون کا شیڈول جاری کیا ہے۔

کئی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ سندھ میں ان کے کئی منتخب نمائندے زیر حراست ہیں، لہذا حکومت سندھ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے دن تمام ووٹرز کو بحاظت متعلقہ پولنگ اسٹیشنز لانے کے انتظامات کرے تاکہ وہ اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرسکیں۔