اپنی مرضی سے زہر کی شدت بدلنے والی خطرناک ترین مکڑی

618

کینبرا: سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہو اہے کہ دنیا کی سب سے خطرناک ترین مکڑی ایسی ہے، جو اپنی مرضی سے زہر کی شدت تبدیل کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فنل ویب مکڑیوں کو مکڑی کے اقسام میں سب سے زہریلی مکڑی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ مشرقی آسٹریلیا میں پائی جاتی ہیں۔

آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل ہیلتھ اینڈ میڈیسن، جیمز کک یونیورسٹی  سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لینڈا ہرنینڈز ڈورن کا کہنا ہے کہ مکڑی کے دل کی دھڑکن اور اس کی دفاعی پوزیشن جیسے عوامل غصے والی مکڑی کے زہر کے تناسب میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈورن نے مختلف حالات میں فنل ویب کی مختلف اقسام کے ذریعہ تیار کردہ زہر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا یہ دنیا کی سب سے زہریلی مکڑیاں ہیں۔ ان میں قدرتی طور پر سب سے زیادہ پیچیدہ زہر ہوتے ہیں۔

یہ مکڑیاں علاج اور قدرتی حیاتیاتی جراثیم کش ادویات کیلئے قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جو ممکنہ طور پر ان کے زہر میں موجود مالیکیولز سے بنائی جاسکتی ہیں۔ زہر بننے کے بارے میں مزید جاننے سے اس کی شفایاب صلاحیتوں سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے۔