بولنگ کرانا چاہتا ہوں،کیمپ میں بلایا جائے،وہاب ریاض کی پی سی بی سے درخواست

491

لاہور:مشیر کھیل وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کے دوران  وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنی آنے والی کرکٹ پر فوکس کر رہا ہوں،مجھے کیمپ میں نہیں بلایا  تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا،  میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے کہا پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جایا،  کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا  اور  کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرانے کا فائدہ ہو گا۔

ورلڈکپ 2023کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ون ڈے سیریز نہیں تو آپس میں کھیلنا چاہیے،ون ڈے ہم نے بہت کم کھیلے ہیں، ہمیں ون ڈے پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پرانحصار کرنا ہوگا، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہے کہ 4اوورز سے کام چل جائے گا،ون ڈے میں ہمیں تجربہ کارکھلاڑیوں کی طرف جانا چاہیے، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہیے۔