انگلش کپتان بین اسٹوکس نے منفرد ریکارڈ نام کر لیا

617

لندن:انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔ اس میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بیٹنگ، باؤلنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر فتح اپنے نام کی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے نہ تو باؤلنگ کروائی اور نہ ہی ان کی بیٹنگ آئی۔ اس طرح بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر بیٹنگ اور باؤلنگ کیے میچ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔