کوئٹہ نٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج پروازوں کا آغاز

534

 کوئٹہ: کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہوگیا، ایک رات قبل کوئٹہ 145 عازمین حج براہ راست مدینہ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور سنگ میل طے ہوگیا۔ کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائیٹ لینڈنگ کی اور یہی پرواز بعدازاں 145 عازمین حج کو لے کر براہراست مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق رات میں کوئٹہ ائرپورٹ کے نئے کیٹ-ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا، اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں۔ اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر
کرنا پڑتا تھا۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں اَپ گریڈڈ 12 ہزار فٹ طویل رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیں۔ نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ائرپورٹ آسکتے ہیں۔