عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے حکومت مجرمانہ غفلت ترک کرے، لیاقت بلوچ

278
negligence

اٹک: نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے یے حکومتِ پاکستان مجرمانہ غفلت ترک کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ استحکامِ پاکستان اور خوشحال عوام کے لیے ناگزیر ہے کہ 25 کروڑ عوام پر اعتماد کیا جائے اور انتخابات پر مسلط بے اعتمادی ختم کی جائے، عوامی خواہشات کا احترام ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے یے حکومتِ پاکستان مجرمانہ غفلت ترک کرے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکز تحریکِ محنت جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب، جماعتِ اسلامی کے سینئر رہنما ضلع اٹک حاجی مجدد مرحوم کی تعزیت اور حضرو میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نائب امیر جماعت کا کہنا تھا کہ 1970 کے بعد فوجی آمریتوں، بھٹو خاندان، شریف خاندان، عمران خان تین کلب کی سرپرستی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار دینے اور لینے کے تجربات کیے جو بری طرح ناکام ہوگئے۔ اِسی وجہ سے ملک میں سیاسی، آئینی، پارلیمانی اور اقتصادی بحران خوفناک شکل اختیار کرگیا ہے۔ 2023 انتخابات کے لیے 09 مئی کے سانحات کے بعد ریاستی طاقت کے ساتھ نئی سیاسی انجینئرنگ ماضی کے مقابلہ میں اور زیادہ خطرناک اور باعثِ تباہی ہوگی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے، امریکہ اور اس کی حامی نیٹو فورسز نے ایک عورت پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی غلطی کی سزا بھگت چکا اور گوانتانامو بے سے بھی بیگناہ قیدی رہا ہوگئے لیکن امریکہ ایک خاتون کو 20 سال سے جیل میں رکھ کر مطمئن نہیں ہورہا۔ اپنی ذلت اور شکست کا بدلہ ایک خاتون سے کیوں لے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے یے حکومتِ پاکستان مجرمانہ غفلت ترک کرے۔ سینیٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔