جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا، پولیس کی زمان پارک آمد

459
جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا، پولیس کی زمان پارک آمد

لاہور: جے آئی ٹی نے جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یاد دہانی کے سمن بھجوائے، جس کے مطابق انہیں اے ٹی سی کے چار مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس عمران خان کے خلاف سمن لے کر زمان پارک پہنچی اور جج دھمکی کیس میں سمن کی تعمیل کرائی۔واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔