جلائوگھیرائوکیس:انسدادہشتگردی عدالت کا فردوس شمیم نقوی کی عدم پیشی پراظہار برہمی 

264

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلائوگھیرائوکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر اظہاربرہمی کیا ہے۔

ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلا ئوگھیرا ئواور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جیل پولیس نے پی ٹی آئی کے 31کارکنوں کو عدالت میں پیش کردیا۔

 عدالت نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 7جون کو پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ تھانہ ٹیپو سلطان اور فیروز آباد میں درج مقدمات کا چالان بھی طلب کرلیا۔

اے ٹی سی نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 7جون تک ملتوی کردی۔