سیاحوں میں مقبول فلوریڈا کی قدرتی گول جھیل

487

فلوریڈا: حیران کن قدرتی مناظر دیکھنے کے شوقین سیاحوں میں فلوریڈا کی قدرتی طور پر گول جھیل بے حد مقبول ہے۔

کنگسلے نامی یہ جھیل قدرتی طور پر دنیا کی سب سے گول جھیل ہے۔ کلے کاؤنٹی میں واقع یہ منفرد جھیل پوری ریاست فلوریڈا میں ایک جانب ماہی گیری کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے تو وہیں سیاحوں میں اسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں اس گول جھیل کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

خوبصورت جھیل کی گولائی کا خوبصورت نظارہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب اسے بلندی سے دیکھا جائے، جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کسی نے اسے مصنوعی طور پر گول شکل دی ہے۔

کنگسلے نامی اس جھیل کا ساحلی رقبہ تقریباً 5.5 میل تک ہے جب کہ اس کا گھیرا کم و بیش 2 میل یا 4.5 کلومیٹر ہے۔ اس کی گہرائی تقریباً 90 فٹ ہونے کی وجہ سے اسے ریاست کی گہری ترین جھیل بھی کہا جاتا ہے۔