کار ٹرالر سے ٹکراگئی ،3افراد جاں بحق ،2زخمی

217

رحیم یار خان میں تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب موٹر وے ایم فائیو ترنڈہ محمد پناہ سدھو والی انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں سکھر جانے والے ایک ہی خاندان کی خواتین اوربچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال جبکہ جاں بحق افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اورڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔