پی ٹی آئی کے بھگوڑے جہاں جائیں گے گند ساتھ لیکر جائینگے، عبدالغفور حیدری

235
fugitives

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سیاسی جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ،پی ٹی آئی کے بھگوڑے جہاں جائیں گے گند ساتھ لے کر جائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جو مشکل گھڑی میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکے ان پرکیا اعتبار کیا جائے، پی ٹی آئی کا مستقبل مسلم لیگ ق جیسا ہوگا، پرویزالہی کو پولیس سے چھپنے کی بجائے کھلے عام گرفتاری پیش کرنی چاہیے تھی قومی اور فوجی تنصیبات پر چڑھائی سیاست نہیں سراسر دہشتگردی ہے۔

ایک خصوصی انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پورا ہوتے ہی انتخابات کے اعلان کے لیے تیار ہے، ابھی تک حکومت کی یہی سوچ ہے کہ آئینی مدت مکمل ہوتے ہی نگران حکومتیں بنیں گی۔ بیک وقت پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ، انھوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل مسلم لیگ ق جیسا ہوگا،چوہدری شجاعت نے تومسلم لیگ ق کا وجود برقرار رکھا، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاستدان نہیں۔