امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

344
امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری دے دی، سینیٹ میں قرضوں میں اضافے کی حد میں اضافے کے حق میں 63 ووٹ جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ ڈالے گئے۔

کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت کی اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر کی قرض کی حد کو ختم کیا جا سکے گا۔توقع کی جا رہی ہے کہ صدر جو بائیڈن اس بل پر جلد دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

اس سے قبل ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اگر یکم جون تک قرض کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات نہ صرف امریکا میں محسوس کیے جاتے بلکہ عالمی معیشت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتی ہے۔