سلیم حبیب یونیورسٹی کا کل پہلا کانووکیشن، وزیر اعلیٰ سندھ مہمان خصوصی ہونگے

461
convocation

کراچی: سلیم حبیب یونیورسٹی کا پہلا کانوکیشن کل ہفتہ 3جون 2023 کو شام 4بجے سلیم حبیب یونیورسٹی کے ایم بی بی آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کانووکیشن میں کمپیوٹر سائنس،برنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤئنٹنگ سمیت دیگر شعبہ جات میں کامیاب ہونے والے طلباء کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو سونے، چاندی کےتمغہ جات بھی دئیے جائیں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز اسماعیل راہو جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی خصوصی شرکت کریں گے۔

کانووکیشن سے چانسلر سلیم حبیب یونیورسٹی ڈاکٹر ارم آفاق اور وائس چانسلر ڈاکٹر شکیل خان سمیت دیگر افراد خطاب کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شہر کی متعدد سیاسی، ادبی، علمی اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گے۔