حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی یا پاکستان منتقلی کیلیے کوشش کرے، فرید پراچہ

372
حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی یا پاکستان منتقلی کیلیے کوشش کرے، فرید پراچہ

لاہور: نائب امیرجماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مسلسل گرفتاری عدل و انصاف کی آفاقی قدروں کے لیے ایک تازیانہ عبرت ہے۔

جامع مسجد بلال نیوگارڈن ٹائون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکل گیا، اس نے اپنی شکست تسلیم کر لی، گوانتاناموبے کے قیدی بھی رہا ہو گئے، لیکن ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ 20برسوں کے بعد اپنی اسیر بہن سے ملنے والی ڈاکٹر فوزیہ کے آنسو عالمی ضمیر پر ایک دستک ہیں۔ انھوں نے ملاقات کے اہتمام اور رہائی کی کوششوں پر سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی یا پاکستانی فوری منتقلی کے لیے بھرپور کوشش کرے۔