مدرسے کے کم عمر 4 طلبہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

1450
drowned

لوئر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں مدرسے کے چار کم عمر طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے ترجمان نے بتایا کہ لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں چار طالب علم گرمی سے بچنے کے لیے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران وہ ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے طلبا کونکالااور فوری طورپر لعل قلعہ اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے میں ہی وہ سب دم توڑ گئے تھے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی تو مقامی افراد ڈوبنے والے بچوں کو نکال چکے تھے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیٹ میں پانی بھرنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔