ملک میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

403
rice of gold

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے ساتھ ملک میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4000روپے اور 3429روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 233000روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 199760روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔