بجٹ سازی: وزارت خزانہ ملازمین کے  دفتری اوقات میں اضافہ، چھٹیاں ختم

490

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ سازی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔ وزارت خزانہ کے ملازمین کے لیے دفتری اوقات بڑھا دیے گئے جب کہ ہفتہ وار تعطیلات بھی ختم  کردی گئیں۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ میں 3 جون بروز ہفتہ اور 4 جون بروز اتوار بھی معمول کے مطابق کام ہوگا اور تمام افسران و اسٹاف صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 6 بجے تک دفاتر میں فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت خزانہ کے ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام ایڈیشنل فنانس سیکرٹریز اور ڈیپارٹمنٹ اور ونگزکے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ 10 جون تک اپنے ڈیپارٹمنٹ اور ونگز میں تمام افسران اور اسٹاف کی صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 6 بجے تک حاضری کو یقینی بنائیں اسی طرح ہفتہ اور اتوار کو بھی افسران و اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔