واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے نیا فیچر فراہم کردیا

605

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پر اسٹیٹس کے لیے نیا دلچسپ فیچر فراہم کردیا۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا، جس کے استعمال سے صارفین وائس نوٹ ریکارڈ کر کے اسٹیٹس کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس کے خانے میں جا کر پینسل کا ٹیب دبا کر ٹیکسٹ بکس کے ساتھ ظاہر ہونے والے مائک کے نشان کی مدد سے وائس نوٹ اسٹیٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ صارفین 30 سیکنڈ سے زیادہ طویل اسٹیٹس شیئر نہیں کر سکتے ہیں۔

صارفین کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ ان کا وائس اسٹیٹس کون سن سکتا ہے اور کون نہیں۔