وزیرِاعظم سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

368
وزیرِاعظم سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی علی موسی گیلانی، ریاض الحق اور خالد جاوید وڑائچ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔