مونس الہی  اورشاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان

333
مونس الہی  اورشاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان

لندن: سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے  کہاہے کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھا ، ہوں اور رہوں گا۔