جماعت اسلامی قوم کے ساتھ مل کر لٹیروں کو ناکام بنائے گی، مولانا عبدالحق ہاشمی

1666
together

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پارٹیاں ووچہرے بدل کر لوٹ مار کرنے کیلئے عوام پر مسلط ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی قوم کیساتھ ملکران نااہل لٹیروں کو ناکام بنائیگی

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک وبلوچستان کو باربار بحرانوں کے دلدل میں پھنسانے والے پھرسازش کے تحت ہم پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جماعت اسلامی قوم کیساتھ ملکران نااہل لٹیروں کو ناکام بنائیگی بلوچستان میں ترقی اخبارات ،دستاویزات اوراعلان میں کئی عشروں سے جاری عملی طور پر میدان میں بلوچستان ریگستان بنا دیا گیا ہے اپوزیشن اورحکومت دونوں نے پانچوں انگلیاں گھی میں ہے روزگار برائے فروخت ،ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن وکمیشن کا بازار گرم ہے ۔نوجوان بے روزگار اور منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کوعوام کے مسائل پریشانی اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں انہیں اپناکمیشن ،مراعات ومفادات عزیزہے جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں نااہلوں اور مفادپرستوں سے نجات دلاکر دیانت دار قیادت کے ذریعے مسائل سے نجات دلائیگی۔ جماعت اسلامی اہل بلوچستا ن کے حقوق کے کیلئے ہر فورم پر آوازُٹھائیگی حقوق بلوچستان مہم قوم کے دلوں کی آوازاور مسائل کے حل کی راہ ہے جمہوری طریقے سے نااہل حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ،اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے سب لٹیروں ملک وملت دشمنوں کو لوٹاہو ئی دولت سے بہت بڑاحصہ مل ر ہاہے اس لیے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ جاری کی جاتی ہے ۔عوام نااہلوں ،لٹیروں سے مایوس ہیں بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی۔