ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کے بغیر ممکن نہیں، وزیر اعظم

326
وزیر اعظم نے تمام سیکرٹریز کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے  ،ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیر اعظم  نے کہاکہ رواں سال گندم کی تاریخی پیداوار موجودہ حکومت کے کسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی انہوں نے ہدایت کی کھاد پر سبسڈی براہ راست کسانوں تک پہنچائی جائے. وزیرِ اعظم کی واضح ہدایت معیاری بیج کی فراہمی، جدید مشینری، ایکسٹینشن سروسز اور زرعی تحقیق کیلئے وسائل بجٹ میں مختص کئے جائیں گے ۔

شہباز شریف نے کہاکہ زرعی اصلاحات پر سیاست سے ہٹ کر مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات ضروری ہیں،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زرعی ٹیوب ویلز کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے بجٹ میں عملی اقدامات شامل کئے جائیں۔

 انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ہمارے بنائے گئے زرعی تحقیقی اداروں کو دانستہ طور پر تباہ کیا، ایگری کلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ  کو فوری طور پر فعال کیا جائے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ رواں سال ہم نے گندم، کپاس اور کماد کی بہترین امدادی قیمت سے کسان کی خوشحالی یقینی بنائی. حکومت دیہی معیشت کو بہتر بنا کر پیداوار کی ویلیو ایڈیشن یقینی بنائے گی۔

وزیرِ اعظم  نے کہا کہ حکومت یقینی بنائے گی کہ کسانوں کو بروقت اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں۔