جے آئی ٹی اگر زمان پارک گئی تو یہ ایک روایت بن جائیگی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

329

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کہا ہے کہ جے آئی ٹی اگر زمان پارک جائے گی تو ملزم کے گھر جا کر تفتیش کرنے کی روایت بن جائے گی۔جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کیا ہوگا، یہ قانون بتائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  ماؤں بہنوں والے ہیں،برے سلوک کا سوچ بھی نہیں سکتے، پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کی صرف 11 خواتین جیل میں ہیں۔ ہر گرفتاری کے بعد کم از کم چار دفعہ کائونٹر چیک کیا جاتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں اسپتال میں ادویات کی کمی کا تاثر درست نہیں، سپلائی چین میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جائزہ لے رہے ہیں۔ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کیلئے مسلسل میٹنگ ہو رہی ہیں، تبدیلی ضرور لائیں گے۔ 4 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔