جماعت اسلامی پنجاب 10جون کو صوبائی انتخابی کنونشن منعقد کرے گی

383

راولپنڈی:صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہا ہے کہ 10جون کو انتخابات 2023صوبائی کنونشن،کا انعقاد کررہے ہیں جس میں صوبے بھرسے قومی وصوبائی نامزدامیدواران کے علاوہ متعلقہ ذمہ داران شریک ہوں گے، خواتین او ربرداروذیلی تنظیمات کے ذمہ داران بھی کنونشن کاحصہ ہوں گے،امیرجماعت سراج الحق کنونشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

صدرقائمہ کمیٹی سیاسی امورومرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم،صدرصوبائی سیاسی کونسل ونائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی سمیت دیگرذمہ داران اس موقع پرخطاب کریں گے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے سیدمودودیؒ بلڈنگ میں صوبائی انتخابی کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے پلاننگ وجائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں نائب امیرصوبہ قاضی محمدجمیل،صدرانتخابی کمیٹی رسل خان بابر،سیکرٹری سیاسی کمیٹی اویس اسلم مرزا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔اس موقع پر انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین نے اپنی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس کوبریف کیا۔