جنوبی بحیرہ چین کے قدیم بحری جہاز کے ملبے کے قریب سے لوہے کا لنگر اور ڈبہ دریافت

425
جنوبی بحیرہ چین کے قدیم بحری جہاز کے ملبے کے قریب سے لوہے کا لنگر اور ڈبہ دریافت

ہائیکو:  چین کی آثار قدیمہ کی تحقیقات کے دوران  جنوبی بحیرہ چین کے دو قدیم بحری جہازوں میں سے ایک کے قریب سے  لوہے کا لنگر اور ایک ڈبہ دریافت ہوا ہے۔

نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کی طرف سے منظور شدہ، گہرے سمندر میں کام کرنے والی آثار قدیمہ کی ٹیم مئی کے آخر سے جون کے اوائل تک بحیرہ جنوبی چین کے شمال مغربی براعظمی ڈھلوان پر نمبر 1 اور نمبر 2 جہاز کے ملبے کے مقام پر تحقیقات کا پہلا مرحلہ انجام دے رہی ہے۔

  لوہے کا لنگر اور باکس نمبر 1 جہاز کے تباہ ہونے کی جگہ کی جنوب مغربی سمت سے دریافت کیا گیا ، جن کے درمیان تقریبا 50 میٹر کا فاصلہ تھا۔