حج پروازوں سے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ سعودی عرب پہنچ گئے

438
free Hajj

مکہ مکرمہ: ملک کے دس ہوائی اڈوں سے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری  ہے  31 مئی  تک53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے،27 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں  قیام پزیر ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق  ڈی جی حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد عازمینِ حج جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں،معلمین نے احرام پہنے عازمینِ حج کا مکہ مکرمہ پہنچنے پرتپاک استقبال  کیا۔

پاکستان سے جدہ ایئرپورٹ پر براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہو گا۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 25 عازمین کو  انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا۔ عازمین کرام کے 166 بیگ  تلاش کر کے مالکان کے حوالے کئے گئے ، 06 کی تلاش جاری ہے۔

شعبہ شکایات، حرم گائیڈز، شعبہ خوراک، رہائش و ٹرانسپورٹ  مصروف عمل ہیں۔  پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 137 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل عملہ عازمینِ حج کی طبی ضروریات کیلئے  تعینات ہے ۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کا  سرکاری و نجی حج سکیم کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے  مختلف رہائش گاہوں کے دورے کئے۔