عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار

204
destruction

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار دے دیا۔

عدالت کی جج عبہر گل نے عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی  سے متعلق ورچ وارنٹ کی منسوخی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے سرچ وارنٹ کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایک بار لیے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔