روسی ‘جاسوس’ وہیل سویڈن کے ساحل پر دیکھی گئی

486

ایک بیلوگا وہیل جو 2019 میں ناروے میں دیکھی گئی اب وہ سویڈن کے ساحل پر  نمودار ہوئی ہے جس کے بارے میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ یہ روسی بحریہ کی تربیت یافتہ ہے ۔

 زرائع کے مطابق اس وہیل کو پہلی بار ناروے کے شمالی علاقے فن مارک میں دیکھا گیا تھا  اب یہ  سویڈن کے ساحل پر  نمودار ہوئی ہے ۔

OneWhale سمندری حیاتیات کے ماہر سیباسٹین اسٹرینڈ نے کہا کہ حالیہ حرکتیں “حیران کن” تھیں کیونکہ وہیل اپنے قدرتی ماحول سے دور ہو گئی تھی۔

مسٹراسٹرینڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ “یہ ہارمونز ہو سکتا ہے اور اس کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے یہ وہیل اپنے ساتھی کو تلاش کرتے ہوئے یہاں تک پہنچا ہو۔

تنظیم نے کہا کہ اتوار کے روز اسے سویڈن کے جنوب مغربی ساحل سے دور ہنیبوسٹرینڈ میں دیکھا گیا۔