دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ذمہ دار صدر مملکت ہیں،  وفاقی وزیر دفاع

235
negotiations

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی اور  دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار  صدر مملکت عارف علوی کو  قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی حملے اور قومی عمارات اور دفاعی تنصیبات پر حملےکی ابتدا عارف علوی نے کی ، سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی بھی عارف علوی نے کی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا کہ گرفتاری میں رینجرز نے پولیس کی مدد کی،عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں،تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق ابھی اتحادیوں سے مشاورت نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گر  ملکی قانون نے  ان سے حساب نہ لیا تو وہ اس جہاں میں نہ سہی اگلے جہاں میں حساب دیں گے، میرا موقف تاریخ کے واقعات کی بنیاد پر ہے۔