سابق رکن قومی سمبلی اسلم خان بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

439
solidarity

کراچی: تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے اسلم خان نے بھی عمران خان کو الوداع کہہ دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسلم خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، اگر ہم فوج کے ساتھ نہیں تو پاکستانی کہلانے کا بھی حق نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاملات ہوں تو ملک کے ساتھ فوج کھڑی ہوتی ہے، فوج عوام کے ساتھ ہر وقت کھڑی رہتی ہے، فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،  میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی تھی، 2018 میں سیاست میں آنے کا مقصد ملک کی خدمت تھا، میں نے اپنے حلقے میں بہت سارے کام کئے ہیں، ساڑھے تین سالوں میں معیشت اچھی رہی۔

اسلم خان نے کہا کہ اس ملک کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، ضرورت پڑی تو ملک کے لئے کام کرتا رہوں گا۔اسلم خان نے کہا کہ 9مئی کے  واقعات کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔