عمران خان اور بشری بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

236

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے نام القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پانڈ اسکنڈل پر نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے۔

عمران خان اور بشری بی بی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے دی۔ اس سے قبل عمران خان اور بشری بی بی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، جلا ؤگھیرا ؤاور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔