تحریک انصاف کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں، کمیٹیاں تشکیل دے دیں

582
preparations

ٓاسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ہمایوں اختر سمیت ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر اور اعجاز منہاس بھی بلدیاتی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب مغربی پنجاب، صداقت علی عباسی شمالی، ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی جبکہ عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر، رائے مرتضیٰ مغربی پنجاب، حماد اظہر مرکزی پنجاب اور معین قریشی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی کمیٹی کے ریجنل جنرل سیکرٹریز تعینات کئے گئے ہیں۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔