پرتشدد واقعات میں ایک پریس کانفرنس سے معافی نہیں مل سکتی، احسن اقبال

185
Election

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو صرف ایک پریس کانفرنس کرنے سے معافی نہیں مل سکتی۔

صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بکھر رہی ہے۔ یہ لوگ 2، 2 دن کی جیل برداشت نہیں کر سکے۔ ہم نے گولی بھی کھائی مگر سیاست اور پارٹی نہیں چھوڑی۔ جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث نکلے اور جن پر جرم ثابت ہوا، انہیں صرف ایک پریس کانفرنس سے معافی نہیں مل سکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں ان کی سیاست کے ہم نوا نہیں۔ کوئی ان کی حمایت نہیں کررہا۔جنہوں نے 9مئی کا عمل کیا وہ دہشت گرد ہیں کیونکہ جب زیارت میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہیں تو جناح ہاؤس کو جلانے والوں کو سیاسی نہیں کہا جاسکتا۔