سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

399

بورے والا:پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

بورے والا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد آرائیں نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، نہ پی ٹی آئی کا عہدیدار ہوں نہ ٹکٹ ہولڈر ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، فوج ہماری محافظ ہے جس سے سکون کی نیند سوتے ہیں، 9 مئی کے سانحہ میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

چوہدری ارشاد آرائیں نے دفتر سے پاکستان تحریک انصاف کا پینا فلیکس اتار کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی پر مبنی بینرز آویزاں کردیئے۔