فیڈریشن چیف پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر  ٹاپ بھارتی ریسلرز گرفتار

463
فیڈریشن چیف پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر  ٹاپ بھارتی ریسلرز گرفتار

نیودہلی: بھارتی پولیس نے اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملیک سمیت متعدد سرکردہ پہلوانوں کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی)کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد گرفتاری کا مطالبہ کرنے پر  حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کے اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت متعدد سرکردہ پہلوانوں کو جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنے فیڈریشن چیف کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ بڑھانے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کئی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلے جنوری میں احتجاج کیا گیا تھا، تاہم وہ ایک بار پھر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ سے وزارت کھیل کی طرف سے تمام انتظامی اختیارات چھین لیے جانے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل کو اپنا احتجاج دوبارہ شروع کیا اور تب سے وہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کا اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا تھا۔

دہلی پولیس کے سینئر افسر دیپیندر پاٹھک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کھلاڑیوں نے رکاوٹیں توڑ دیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔2016 کے ریو اولمپکس میں خواتین کے 58 کلوگرام فری اسٹائل کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملیک نے ٹوئٹ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے ریسلرز کو گھسیٹ کر لے جایا جا رہا ہے۔

ساکشی ملیک نے کہا کہ ہمارے چیمپئنز کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے،دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے