پاکستان سے براہ راست جدہ کیلئے حج  پروازیں جون سے شروع ہوں گی

336

ریاض:  مدینہ منورہ میں19 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

   ترجمان مذہبی امور  کے مطابق  14پروازوں کے ذریعے مزید31 سو عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ  رہے ہیں،  مدینہ منورہ پہنچے والی پہلی تین پروازوں کے773  عازمینِ کرام  پیر کو مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے۔

 حج سے قبل مدینہ منورہ پہنچے والے تمام عازمینِ کرام 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے، پاکستان سے براہ راست جدہ کیلئے پروازیں 4 جون سے شروع ہوں گی،

 حج معاونین پر مشتمل 207 افسران و عملہ مدینہ ، مکہ اور جدہ میں تعینات ہے، عازمینِ کرام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 137 ڈاکٹر  اور پیرامیڈکل عملہ  فرائض انجام دے رہا ہے۔