حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ میں شرکت و دعائے مغفرت

644
حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ میں شرکت و دعائے مغفرت

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جناح اسپتال کی سابقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ،نماز جنازہ اتوار کے روز بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی گئی جب کہ مقامی اسپتال میں سپرد خاک کیاگیا ۔

نمازجنازہ میں ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے، حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

بعدازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہڈاکٹر سیمی جمالی شہر کی بہت بڑی شخصیت تھیں ،انہوں نے طویل عرصے تک جناح اسپتال کے شعبہ حادثا ت میں بہادری کے ساتھ کام کیا،انہوںنے جے پی ایم سی میں بم دھماکوں ، دہشت گردی کے واقعات ،پارٹیوں کے عسکری ونگ ان سب کا بہادری سے سامنا کیا۔

مرحومہ نے شعبہ حادثات کو ڈویلپ کر کے ایسی مثال قائم کی کہ کوئی بھی شخص ہمت اور حوصلے کے ساتھ کھڑا ہوجائے تو کوئی بھی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی ، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈا کٹر سیمی جمالی مسیحہ تھیں ،انہوں نے زبردست طریقے سے شعبہ حادثات کو چلایا ،ڈاکٹر سیمی جمالی شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کامنظم طریقے سے علاج کرتی تھیں ،اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں کہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اعلیٰ میں جگہ عطافرمائے،ڈاکٹر سیمی جمالی کو ان کے رتبے کے حساب سے جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی یا کسی بھی شعبے کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔